ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز
صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر آئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی،جس میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا تھا۔