اسلام آباد ہائی کورٹ:کورونا وائرس,عدالتی حکم پر 230 قیدی رہا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلا ئوسے بچا ئو کے پیش نظر 230 قیدیوں کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائی کورٹ نے دس سال کی قید سے کم سزا یافتہ 1362 قیدیوں کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا جن میں سے 230 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ۔عدالت نے تمام قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کا ریکارڈ چوبیس مارچ کو عدالت میں جمع کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔