جعفر آباد: فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ،2زخمی
جعفر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔