آئی جی پنجاب انعام غنی نےپولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب انعام غنی نےپولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی کا دورہ کیا انہوں نے سکول آف انویسٹی گیشن میں جونیئر کمانڈ کورس میں زیر تربیت افسران کی ٹریننگ کا جائزہ لیااور زیر تربیت افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی مورال بلڈنگ اور رویوں میں تبدیلی کے بارے اہم ہدایات جاری کیں آئی جی پنجاب نے کمپیوٹر لیب, لائبریری , لیڈی ریکروٹ کورس, ڈیجیٹل فائرنگ پریکٹس روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا آئی جی نے ہدائت کی کہ پنجاب بھر میں خواتین کانسٹیبلان کو نان پولیسنگ ڈیوٹیز سے ہٹا کر فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کیا جائےکمانڈنٹ ٹریننگ کالج سہالہ غلام رسول زاہد نے آئی جی پنجاب کو جاری تربیتی کورسز اور دیگر پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی آئی جی پنجاب نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی ماڈرن تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کے تحت عوامی خدمت اور حفاظت کیلئے خلوص نیت سے کاوشیں کی جائیں تمام تر خدمات اور شہادتوں کے باوجود پولیس کا تشخص ٹھیک نہیں جس کیلئے ہمیں اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا آئی جی پنجاب نے کہا کہ پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت ماتحت سٹاف اور اہلکاروں سے پیش آیا جائےٹریننگ کالج میں جدید مہارتوں کو سیکھ کر پیشہ ورانہ زندگی میں اپلائی کریں اور پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری لائیں.