فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست: فریقین نے مزید وقت مانگ لیا
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر دونوں فریقوں نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا ۔پیر کو اسلام آباد میں ممبر پنجاب الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔