روس امریکا پر سائبر حملے کرے گا۔ امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں کہ روس امریکا پر سائبر حملے کرے گا۔ ایک اور تناظر میں اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ روسی الزامات کہ کیف کے پاس حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار ہیں غلط اور بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تبا کہ پوتین یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں ان کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔