شہرقائد میں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کو خوفناک ٹکر،باپ 2بچیوں سمیت ہلاک

شہر قائد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر جس کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت ایک مرد جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائيکل سوار خاندان کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے می 2 بچیوں سمیت ایک مرد جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار باپ اور بیٹیاں بتائے جارہے ہیں، باپ بچیوں کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ سڑک پار کرتے ٹرک کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔