او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کا آغاز, 140 قراردادیں پیش ہوں گی ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ اجلاس میں 140 قراردادیں پیش ہوں گی ۔ وزیراعظم عمران خان او آئی سی کونسل اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شریک ہیں۔ 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں۔ اجلاس میں کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سمیت 140 قراردادیں پیش کی جائیں گے جب کہ دہشتگردی اور تنازعات کا حل ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔