سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پیغام

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد پرمجھے خوشی ہے ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد قریب تک ہیں ، او آئی سی دنیا میں امن ، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو سماجی ،عدم مساوات سمیت متعدد اہم چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں تنطیمیں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں ،مجھے خوشی ہے کہ دونوں تنظیمیں انسداد دہشتگردیاور مذہبی رواداری سمیت متعدد اہداف پر مشترکہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48 واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 57 ممالک کے وزرائے خارجہ موجود ہیں، ان کے علاوہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔