وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ملاقات وزیر خارجہ نے امن اور ترقی کیلئے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے ,دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ، وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور ترقی کیلئے سعودی عرب کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا