مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب چلا آرہا ہے: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب چلا آرہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی اس سلسلے میں پاس ہوئی ہیں لیکن بھارت تسلسل سے ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے، بھارت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی تبدیل کر دی ہے اور وہاں پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے 42لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کئے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے 2018میں انسانی حقوق کی پامالی پر رپورٹ پیش کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذکر کیا گیا تھا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں اب بھی انسانی حقوق کی پامالی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ میں او آئی سی کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں قراردادیں پاس کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کو یہاں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون رابطہ تنظیم (او آئی سی ) کے کشمیر رابطہ گروپ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا