ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسے لگانے کیلئے ہورہی ہے۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسے لگانے کیلئے ہورہی ہے لیکن یہ دیوارپی ڈی ایم پرہی گرے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اوراسکی پارٹی کونااہل یاکالعدم قراردیناآسان نہیں ہوگاپاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکاہے ،روپے کی قدرکم ترین سطح پرآ گئی ،معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا،آئی ایم ایف اورغیرملکی امداد دونوں دور ہیں۔انہوںنے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قراردادلائے گی توحکومت مزیداضطراب تشویش میں مبتلاہوجائیگی کیونکہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی25مارچ ہفتے کی رات تراویح کے بعدلاہورمیں مینارپاکستان پرجلسہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے الیکشن ہوں گے یاجوڈوکراٹے ہوں گے ملک کی بقاء الیکشن میں ہے۔
ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسےلگانےکےلیےہورہی ہےلیکن یہ دیوارPDMپرہی گرےگی عمران خان اوراسکی پارٹی کونااہل یاکالعدم قراردیناآسان نہیں ہوگاپاکستان پہلے ہی تہناہوچکاہےروپےکی قدرکم ترین سطح پرآ گئی ہےمعاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیاہےIMFاورغیرملکی امداد دونوں دور ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 22, 2023