عمران خان کاالزام,مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کی سازش کی گئی

اللہ ک خاص کرم تھا کہ میں وزیرآباد سانحے میں بچ گیا، وزیرآباد سانحے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا ریکارڈ تباہ کیا جا رہا ہے، جنرل مشرف کے مارشل لاکو جانتا ہوں، یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے، حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کردیا، ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں ہرقسم کاکیس مجھ پر بنایا گیا ہے ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں ہفتے کے روزلاہور میں جلسہ کریں گے ہمارا جلسہ اس حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، انہیں نے رکاوٹیں پیدا کیں اور میں اسلام آباد عدالت میں پیش نہیں ہوسکا، مجھے اپنے کیسز کی کوئی پرواہ نہیں ہے میں عدالت میں پہنچا تو اوپر سے پولیس والے پتھر مار رہے تھے نوازشریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے کو کرپٹ کہا، انہوں نے زما ن پارک پرایسے حملہ کیا جیسے کوئی دہشتگردچھپا ہوا ہو، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، عدالت سے بڑی مشکل سے جان بچاکر نکلا عمران خان نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا خدشہ ظاہر کردیا