سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر نے سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس کرم کا شکر کروں کیسے ادا۔ سہیل تنویر نے عمرے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ سابق فاسٹ بولر کو عمرے کی ادائیگی پر قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور دعاؤں کی درخواست کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سہیل تنویر نے قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جانے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں شرکت کی تھی۔ یاد رہے کہ لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔