مسلم لیگ نون نے بھاری مینڈیٹ ملنے کے بعد حکومت سازی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں میاں نوازشریف وزارت عظمی کا حلف اٹھانےکیلئےتیار خصوصی طور پر سلوائی گئی شیروانی تیاری کے آخری مراحل میں ہے.

مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف تیسری مرتبہ مملکت خدادا کی وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کیلئےتیار ہیں جبکہ اس حوالےسے نئی شیروانی بھی سلوا لی گئی ہے جو تیاری کےآخری مراحل میں ہے شادمان کے قریب واقع معروف درزی کی دکان پر میاں نوازشریف کیلئے کالے رنگ کی شیروانی تیار کی جارہی ہےجو تقریباً تیار ہو چکی ہے شیروانی تیار کرنے والے درزی خالد محمود کا کہنا ہے کہ انہیں مسلم لیگ نون کےصدر سے خصوصی لگاؤ ہے اور انہوں نے میاں نوازشریف کیلئے شیروانی بڑی چاہت کے ساتھ تیار کی ہے.