صدر زرداری کے ساتھ اچھی توقعات کے ساتھ ملاقات ہوئی.میاں نواز شریف
چینی وزیراعظم کے اعزاز میں ایوان صدر میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد صدرآصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور ملکی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملاقات انتہائی مثبت رہی اور وہ اچھی توقعات کے ساتھ ایوان صدر آئے،ان کا کہنا تھا کہ تلخیاں بھلا کرآگے بڑھنا ھوگا اسی میں ملک کی بہتری ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے سامنے ذات نہیں بلکہ پاکستان ہے اگروہ ذاتیات کو سامنے رکھتے تو شاید صدر زرداری کے ساتھ اکٹھے نہ بیٹھ سکتے،،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت سے کہا ہے کہ ملکر ملک کی تعمیر کریں،، ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی پر عملدرآمد کرے گی اور ملکی استحکام اور ترقی کے لئے ساتھ ملکر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں وزیراعظم نامزد کیا ہے وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ انکی میاں نواز شریف سے ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی اور مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے پر اتفاق ہوا ہے، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کرنے کے موقع پر ان کی حمایت کا فیصلہ پیپلزپارٹی کرے گی کیونکہ انکے پاس سیاسی عہدہ نہیں ہے.