خوف، وحشت اور ڈر سے بھرپور مناظر کے ساتھ فلم 'بائی زانٹئیم' کا ٹریلر جاری کردیا گیا، بد روح ماں بیٹی کئی برس تک برطانیہ کے ایک ہوسٹل میں عام انسانوں کے ساتھ زندگی گزارتی رہیں حقیقت کھلنے پر پورا شہر خوف کی تصویر بن گیا.
'بائی زانٹئیم' کی کہانی میں خوف اور وحشت کے مناظر کو اس قدر خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹرنیل جارڈن کا خیال ہے جو یہ اس سال کی سب سے ڈراؤنی فیچر فلم بن جائے گی،، 'بائی زانٹیم' کی کہانی ماں اور اس کی سولہ سالہ بیٹی سے متعلق ہے، جو برطانیہ کے ایک دور درازساحلی شہر کے ہوسٹل میں کئی برس تک رہتی ہیں،،جبکہ حقیقت میں یہ دونوں ماں بیٹی بد روحیں ہوتی ہیں. کچھ عرصے بعد ان دونوں بدروحوں کے بارے میں حقیقت کا سب کو پتا چل جاتا ہے، جس کے پورا شہر ان پراسرار ماں بیٹی سے خوف کھانا شروع ہوجاتا ہے،اور سب لوگ یہ سوچ سوچ کر ڈرنے لگتے ہیں کہ وہ بدروحوں کے ساتھ رہتے رہے ہیں، فلم میں زیادہ تر مناظر اس چڑیل ماں سے لیے گئے ایک صحافی کے انٹرویو کے بارے میں ہیں،'بائی زانٹیم ' کو اس ماہ کی اکتیس تاریخ کو برطانیہ کے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا.