آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں گرفتاربھارتی بکی بابوراؤ نےنیاپنڈورابکس کھول دیا، کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی میچ فکسنگ کی جاتی ہے۔
آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے بھارتی پولیس نے گرفتار بکی بابو راؤ سے تفتیش کی ہے، جس میں مزید کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بابو راؤ کا کہنا ہے کہ نہ صرف آئی پی ایل بلکہ بنگلہ دیش پریمئیر کرکٹ لیگ میں بھی میچ فکس کئے جاتے ہیں۔ بابورام نے الزام لگایا کہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ نے آئی پی ایل سے سترہ لاکھ روپے کمائے۔ وندوسنگھ نے بکیز کو ہوٹل میں ٹھہرایا اور دو بکیز کو ملک سے فرار ہونے میں مدد دی۔ ادھر بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ بکی چنڈیلا سترہ مئی کوحیدرآباد میں کھیلا گیا ایونٹ کا میچ بھی فکس کرناچاہتاتھا۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کےبعد اب نئی دہلی ہائی کورٹ نے بھی انڈین پریمئرلیگ پرپابندی کی درخواست مسترد کردی ہے،پابندی کی درخواست مقامی این جی او کی جانب سے دائرکی گئی تھی اس سےقبل آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کےدوران بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ پرپابندی نہیں لگائیں گےاورآئی پی ایل میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔