لندن فلیٹس سے متعلق نوازشریف کا نیا مؤقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے, انہیں یہ بھی معلوم نہیں لندن میں فلیٹس خریدنے کیلیے پیسے کہاں سے آئے, عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ لندن جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں۔ مگر انہیں یہ نہیں معلوم ان کی خریداری کیلئے بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ آج نواز شریف قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دوسال ضائع کیے۔ ان دو برسوں میں نوازشریف نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بھی برباد کیا۔ اس سب کے بعد نواز شریف کو منی لانڈرنگ کے حق میں یہ بھونڈی اور مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کی طرح کوئی بھی پہلے چوری کرے۔ پھر پیسہ اور بچے دونوں باہر بھجوا دے اور معصوم سی شکل بنا کر کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا