کراچی میں ہیٹ ویو جاری، پارہ آج بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا
شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گاجب کہ پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جاری کردیا ہےشہر کا درجہ حرارت آج بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈکو چھوئے گا۔ سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ہونے کے باعث شہریوں کو آج بھی گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا رہے گا۔ تاہم آج شمال کی جانب سے ہلکی رفتار سے گرم ہوائیں چلیں گی جب کہ دن کے اوقات میں ہو امیں نمی کا تناسب 10 فیصد سے بھی کم رہے گا۔ صبح ساڑھے 9 بجے کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔