انگلش بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے 5 رکنی اٹیک کو آزمایا جائیگا، فہیم کی موجودگی توازن پیدا کرے گی۔
محمد عامر لارڈز میں توقعات کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہوگئے تاہم گھٹنے کی انجری سے نجات کے بعد مکمل پیس کے ساتھ بولنگ شروع کردی۔
لیسٹر شائر کی بی ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر بولنگ اٹیک غیرمتاثر کن ثابت ہوا جس سے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے امکانات کے بارے میں کچھ کہنا بہت ہی مشکل ہے تاہم ناقابل پیشگوئی کا ٹیگ حتمی رائے قائم کرنے میں مانع ہے۔دو روزہ میچ میں پاکستان کا اٹیک اس کے چاروں فرنٹ لائن بولرز پر مشتمل تھا جس کے لارڈز میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میں اترنے کی توقع ہے، اس اٹیک کے سامنے عتیق جاوید نے ففٹی جڑ دی جن کو فرسٹ کلاس میں 50 رنز اسکور کیے ہوئے چار برس بیت چکے اور آخری مرتبہ انھوں نے یہ اسکور اپریل 2014 میں آکسفورڈ کیخلاف بنایا تھا۔