جنرل زبیر محمود حیات کی چیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلا ڈیو سے ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمودحیات نے اپنےدورہ اٹلی کے دوران چیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیوسےملاقات کی ،، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اورسیکیورٹی کےشعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،، چیف آف اٹالین ڈیفنس اسٹاف نےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کوسراہا،، جنرل کلاڈیونے کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کیلئےکوششیں قابل تحسین ہیں،، آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی میں جنرل زبیرمحمودحیات کوڈیفنس جنرل اسٹاف جوائنٹ میڈل سےبھی نوازا گیا۔