نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جاتا نظرآرہا ہے۔ شفقت محمود
لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمودکاکہنا تھا کہ پارٹی پالیسی واضح ہےکہ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحادنہیں کرنا۔ قاف لیگ ہویاکوئی اورجماعت ان سے الیکشن الائنس کامعاملہ مفروضے پرمبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم کے درمیان پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی، انہیں معاملہ پارلمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جاتا نظرآرہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شفقت محمودنے دعوی کیاکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کےمطابق ایل ڈی اے پلازہ میں دوسری مرتبہ لگنے والی آگ حادثاتی نہیں بلکہ خود لگائی گئی تھی،واقعہ میں نہ صرف بیواؤں کے پلاٹوں کاریکارڈجلا بلکہ ایل ڈی ای کی کرپشن کے تمام شواہد ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیاکہ ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی سے ستائیس افراد کے لقمہ اجل بنے کے معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔