نیازی صاحب نے پانچ سال میں خیبرپختونخوا کو برباد کردیا،کےپی تباہ ہوگیا, زرداری نے کراچی کوکرچی کرچی کردیا زرداری نے کئی سوارب ہڑپ کردیئے۔ شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی ہسپتال اوکاڑہ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک، سی ٹی سکین ، انسینریٹر، کارڈیک بلاک اور تعمیر نو کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف سیاسی مخالفین پر برس پڑے،کہا کہ سچی عزت ملتی ہے صرف کام سے،کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے، دنیا میں پنجاب کانام ہوا،جھوٹا نیازی کا ہرالزام ہوا،زرداری بری طرح ناکام ہوا،،پنجاب میں نیب کی عملداری ہے،اچھے کام کی تعریف اورخراب کام پرپکڑہونی چاہیے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے اپنا وقت ضائع کیا، نیازی صاحب نے پانچ سال میں کے پی کو برباد کر دیا،کے پی تباہ ہوگیا نیب کو پوچھنا چاہیے،نیب بلاتفریق احتساب کرے گی تودنیا گواہی دے گی،نیازی صاحب اب نیا بہانہ ڈھونڈے گا،آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نے کراچی کوکرچی کرچی کردیا،زرداری نے کئی سوارب ہڑپ کردیئے،اگران کا احتساب نہیں ہوگا توپاکستان اقبال اورقائد کا پاکستان نہیں بن سکتا،پارٹی کوچھوڑنے والوں کے لیے دعا کرسکتا ہوں،،،پارٹی کا صدر ہوں،پالیسی مشاورت سےبنتی ہے،نوازشریف ہمارے قائد ہیں