شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک بارپھرآمنے سامنے آگئے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت الفاظ کاتبادلہ
اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک بارپھرآمنے سامنے آگئے،،اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت الفاظ کاتبادلہ ہوا،،دونوں رہنماؤں کے درمیان چپقلش کی وجہ بنے رائے حسن نواز،،اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نوازکی نااہلی کا ذکرکیا،،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکوکوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے،نااہلی کے باعث رائے حسن کے اقدامات کالعدم ہوجائیں گے،جہانگیر ترین نے شاہ محمود سے کہا کہ کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے،مجھ پراعتراض ہے تومیں گھر چلا جاتا ہوں لیکن میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا،عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں میں اختلافات ختم کرائے