نیب کراچی نے سیکریٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان کیخلاف دستاویزی ثبوت حاصل کرلئے
قومی احتساب بیورو نے کارروائی کے دوران سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ رمضان اعوان کے خلاف دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے۔ملزم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سوسے زائد افسران اوراہلکاروں کی غیرقانونی بھرتی کوجرائم کی معاونت کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرچلا رہا تھا،،ممتازحیدرڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 27 اکتوبر 2015 کو بھرتی کیے گئے مذکورہ عناصرکو غیرقانونی قراردیا تھا، ،بعدازاں اس وقت کے سیکریٹری محکمہ بلدیات سندہ عمران عطا سومرونے بھی بھرتیوں کومیرٹ اورقوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قراردیا تھا،،موجودہ سیکرٹری بلدیات مبینہ طور پرغیر قانونی بھرتی کیے گئے افسران کواہم عہدوں پرتعنیاتی کا موقع فراہم کرتے رہے۔افسران کی اہم عہدوں پرتعنیاتی بھاری رشوت یا سیاسی دباؤ پرکی گئی۔ غیرقانونی بھرتی کیے گئے عناصرمیں 260سے زائد افسران گریڈ 17 اوراس سے اوپرکے ہیں،اس ضمن میں سیکریٹری بلدیات کوشامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔