چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم جزو ہے۔ وہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب wang yi سے باتیں کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا قریبی دوست اور مضبوط شرکت دار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے چین کی جانب سے اہم امور پر پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اس کے کردار کو سراہا ہے۔وزیر خارجہ نے ایک خطہ ایک سڑک کے دوسرے فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کی چینی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہرہے۔