شاہ محمودکی ایس سی اووزرائےخارجہ کےہمراہ کرغزستان کےصدرسےملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ بشکیک میں کرغزستان کے صدر Sooronbay Jeenbekov سے ملاقات کی۔ کرغزستان کے صدر نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ وزرائے خارجہ نے اجلاس کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر کرغزستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔