ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور پھر تیزاب گردی کرنے والا سفاک پیر 2 سال بعد گرفتار
سرگودھا کے علاقے چک سیداں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پیر نے گھریلو ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد مرید کے ساتھ مل کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔ سرگودھا کے علاقے چک سیداں میں سفاک پیر نے گجرات کی رہائشی گھریلو ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد مرید کےساتھ اس پر تیزاب پھینک دیا، جس سے ماریہ کا چہرہ مسخ اور آنکھوں کی بینائی چھن گئی، جب کہ سماعت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیزاب سے جھلسنے والی ماریہ پچھلے9 سال سے پیر عزیرکے پاس تھی، جب کہ 2 سال تک واقعہ کو چھپا کر رکھا گیا۔ تیزاب سے جھلسنے کا واقعہ 20 اپریل 2017 کو پیش آیا تھا، پولیس نے تیزاب گردی کے الزام میں سفاک پیرعزیر کو حراست میں لےلیا ہے۔