اسٹیٹ بینک دسمبر 2019 تک شرح سود 12.25 پر برقرار رکھے گا۔ فیچ
عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے کہا ہے کہ دسمبر 2019 تک شرح سود میں رد بدل کا امکان نہیں، یہ 12 اعشاریہ 25 فیصد ہی رہے گا، موجودہ شرح سود سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد اور روپے کو استحکام ملے گا۔عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ فیچ کے مطابق رواں برس مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سٹیٹ بینک نے مہنگائی 6 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے کے مطابق شرح سود میں اضافے سے سرمایا کاری متاثر اور معاشی ترقی کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہو جائے گی۔