علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحان کی کمیٹی نے درجنوں طالبات کو امتحان میں شرکت سے روک دیا
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحان کی کمیٹی نے درجنوں طالبات کو سینٹر سے باہر کھڑا کرکے امتحان میں شرکت سے روک دیا جس کی وجہ سے طالبات سینٹر کے باہر زلیل وخوار ہوتی رہیں ،طالبات شمسہ ، شازیہ اوردیگر 25طالبات جب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت جاری امتحان میںشرکت کیلئے امتحانی سینٹر پہنچیں تو انہیں عملہ نے اندر جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے طالبات امتحانی سینٹر کے باہر زلیل ہوتی رہیں اوردو گھنٹے بعد امتحانی سینٹر میں ان طالبات کو داخلہ کی اجازت دی گئی ، طالبات کے والدین نے امتحانی سینٹر کے عملہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے طالبات کو اندر داخل ہونے سے روک دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ذمہ دارامتحانی عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا