دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مقدمہ واپس لینے کیلئے مصالحت ہوگئی
دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی، نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضامندی ظاہرکردی، تھانے میں بیان بھی جمع کروادیا.تفصیلات کے مطابقدارالصحت اسپتال انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح نامہ ہوگیا جس کے مطابق اسپتال انتظامیہ ہر سال 50 لاکھ روپے نشوہ ٹرسٹ کو دے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں غلط انجکشن سے جاں بحق بچی نشوہ کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے صلح ہوگئی ہے، نجی اسپتال کی انتظامیہ سے تین نکاتی معاہدہ کیا ہے۔نشوہ کے والد قیصر علی نے کہا کہ گرفتار ملازمین، مالکان سمیت سب کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہیں۔معاہدہ کے تحت اسپتال انتظامیہ 50 لاکھ روپے سالانہ نشوہ ٹرسٹ میں دے گی، نشوہ ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ دو بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی، نشوہ کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق دارالحصت انتظامیہ میڈیا کے سامنے اپنی غفلت کا اعتراف کرے گی۔