مسلم لیگ ن فرانس نے پونے دو سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا ۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جب لاک ڈاؤن ہؤا ، تو لاکھوں کی تعداد میں وہ لوگ زیادہ متاثر ہوئے جو کسی بھی وجہ سے حکومتی امداد یا الاؤنسز کے حقدار نہ تھے ، ایسے لوگوں میں پاکستان تارکین وطن کی بھی خآصی تعداد تھی ، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات آگے بڑھے اور ضرورتمندوں کی مدد کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداروں جن میں راجہ علی اصغر چئرمین ،سردار ظہور اقبال سینئر نائب صدر ، جنرل سیکٹری پی ایم ایل ن یورپ نعیم چوہدری،ممبر ایگزیکٹو کونسل رانا محمود ،نائب صدر حاجی نثار،سبحان سیٹھ ،بابر وڑائچ اور وحید گلزار کوٹلہ نے باہمی مشاورت سے ضرورتمندوں کے لئے راشن کا انتظام کیا۔ اور پیرس کے گرد و نواح کے شہروں میں پونے دو سو سے زائد ضرورتمند گھرانوں اور بیروزگاری میں راشن تقسیم کیا ، اور ان سے دعائیں لیں ، مسلم لیگی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ کورونا نے لوگوں میں فاصلے بڑھائے ہیں ، لیکن انسانیت نے لوگوں کے درمیان فاصلے گھٹا دئے ہیں ، اور اس مصیبت کے وقت میں لوگ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانی جذبے کے تحت ضرورتمندوں کی مدد کررہے ہیں