کورونا کی آڑ میں کشمیر میں بھارتی حکومت ڈومیسائل جیسے نئے غیرمنصفانہ قوانین مسلط کررہی ہے۔ یاسر قدیر

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) مقبوضہ کشمیر کے عوام پچھلے سال اگست سے لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں اور اب وہ کرونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہیں لیکن بھارت کی حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ان پر ڈومیسائل جیسے نئے غیرمنصفانہ قوانین مسلط کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کشمیری سات عشروں سے زائد عرصے سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون کشیریوں کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں۔ یاسر قدیر نے عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ نئے ڈومیسائل قانون سمیت وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات سے روکیں۔ عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا مؤثر کردار اداکرے تاکہ کشمیری ایک آزادانہ رائے شماری میں شریک ہوکر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے حق خودرادیت کو استعمال کرسکیں۔