جنگ بندی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی نمازیوں پر شیلنگ
بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد سیز فائر پر جشن منانے والے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احاطے میں جمع ہوکر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر پر جشن منایا۔نوجوانوں نے فتح کے گیت گائے اور شدید نعرے بازی کی جس پر قریبی موجود پولیس چیک پوسٹ سے درجنوں مسلح اہلکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اور نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔