جوبائیڈن نے ایشیائی نژاد امریکیوں پر تشدد کیخلاف بل پر دستخط کردئیے
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایشیائی نژاد امریکیوں پر تشدد کیخلاف بل پر دستخط کردئیے، بل کو کووڈ 19 ہیٹ کرائمز ایکٹ کانام دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل پر دستخط کے موقع پر وائٹ ہاس میں نینسی پلوسی سمیت متعدد اراکین کانگریس موجود تھے، بل ایوان نمائندگان سے 62 کےمقابلے میں 364ووٹوں سے منظور ہوا تھا جبکہ سینیٹ میں منظوری کا تناسب 94کے مقابلے میں ایک رہا۔اس موقع پر امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایشیائی امریکیوں سے بد سلوکی غیر امریکی رویہ ہے، بل کے تحت ایشیائی امریکیوں کیخلاف بدسلوکی کاسدباب کیاجائےگا اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو اس حوالے سے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے کیونکہ ہم نفرت اور تعصب کو روکنےکیلئے پرعزم ہیں، امریکا میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی بل منظور کرنے پر اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ہماری قوم نے نفرتوں سے نمٹنے کیلئے آج عملی اقدامات کئے۔