ملکی معیشت پر عالمی اداروں سمیت حکومت کی پیشگوئیاں پیچھے رہ گئیں
عالمی مالیاتی اداروں کی ہی نہیں بلکہ حکومت کی اپنی پیشگوئیاں بھی پیچھے رہ گئیں اور رواں مالی پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اعداد و شمار پیش کیے گئے، ان اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی ہی نہیں، حکومت کی اپنی پیش گوئیاں بھی پیچھے رہ گئی ہیں۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے ترقی کی شرح 3 فیصد اور بین الااقومی مالیاتی اداروں نے ڈیڑھ فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی لیکن رواں مالی پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ جی ڈی پی میں 14.8 فیصد اضافے کی توقع ہے۔