عدالتی حکم کے بعد لاہور میں اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ بازیاب
اہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ عشا ذوالفقار کو پاکپتن سے بازیاب کرایا گیا ہے جس کے بعد پولیس بچی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے آئی جی پنجاب کو بازیابی کی رپورٹ پیش کر دی جبکہ سی سی پی او لاہور نے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔پولیس نے اغواکاری میں ملوث ملزمان عابد او الیاس کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی ابھی اس وقت تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہے اور لاہور لائی جارہی ہے۔