فلپائن کے سینٹرل پوسٹ آفس میں آگ بھڑک اٹھی
فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی تاریخی عمارت سینٹرل پوسٹ آفس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ درجنوں فائرفائٹرز نے سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔بیوروآف فائر پروٹیکشن کے مطابق آگ رات پونے بارہ بجے لگی۔تیزی سے پھیلتی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔عمارت کی کھڑکیوں سے شعلے اور گاڑھا دھواں بلند ہوتا رہا۔ پوسٹ آفس پہلی بارانیس سوچھبیس میں بنایا گیا تھا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران اسے شدید نقصان پہنچا ،انیس سوچھیالیس میں اسے دوبارہ بنایا گیا۔