چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد کاجناح ہاؤس لاہور کا دورہ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ جناح ہاؤس لاہور سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر9 مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔جناح ہاؤس ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔نقصانات پر افسوس ہوا۔9 مئی کے واقعہ پر دل رنجیدہ ہے۔ایسے واقعات سے دشمن قوتوں کو تقویت ملتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی مسائل کا واحد حل بات چیت و مذاکرات ہیں۔ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبروتحمل کامظاہرہ کرنا ہوگا۔سیکیورٹی فورسز نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں، تاریخی اثاثوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا، پاکستان کی فوج کا تحمل و تدبر قابلِ تحسین ہے، جس نے مذموم سازش کو ناکام بنا دیا۔