ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا کل اعلان
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کو سکواڈ کے حتمی نام بھیجنے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال ورلڈکپ کے دستے کا اعلان نہیں کیا، سلیکٹرز نے 15 رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لیے ہیں جن کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ 15 رکنی حتمی سکواڈ کے علاوہ 3 ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2 جون 2024 سے ہو رہا ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکہ مشترکہ طور پر آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ کپتان بابر اعظم بھی اس سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ترین قرار دے چکے ہیں، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں باہمی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گی۔