ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے طالبات کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کروا دیا

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے طالبات کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پرسکول جاتی بچیوں کو تنگ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔کالر نے بتایا کہ ایک شخص روزانہ سکول جانے والی بچیوں کا پیچھا کرتا اور اشارے کرتا ہے ۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نے موقع پر ہی بچیوں کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔بچیوں نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔اب تک 6 ہزار سے زائد کیسز میں خواتین نے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کر چکی ہیں