بدقسمتی سے پیپلزپارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے، نواز شریف سے آج سیاسی صورتحال پر بات ہوگئی۔ شاہ محمود قریشی
دبئی سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میمو کے معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے، سپریم کورٹ کو میمو کے معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ذاتی تعلق ہے آج ملاقات میں نوازشریف سے سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔