بالائی پنجاب، پختونخوا، کوئٹہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔