وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے سلطان نظرین معزالدین شاہ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو ملائیشیا کے سلطان نظرین معزالدین شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کوالالمپورکے شاہی محل میں ہوئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ملائشیا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔