ایرون فنچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیلنڈر ایئر میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

ایرون فنچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 27 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے رواں سال اب تک کھیلے گئے 15 میچز میں 503 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 2016ءمیں 15 میچز میں 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 641 رنز بنائے تھے۔