وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ فہمیدہ ریاض کی وفات سے ملک خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے والی ایک طاقتور آواز اور جمہوریت کی حامی سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے ادب کے شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءآسانی سے پر نہ ہو سکے گا۔وفاقی وزیر نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔