سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو مناسب وقت پر سنایاجائے گا ۔ دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاہے کہ ججز ،اٹارنی جنرل اور آئی ایس آئی سمیت ہر کوئی ریاست کا ملازم ہے۔لیکن ریاست کے ،ملازم حکمرانوں کے غلام بنے ہوئے ہیں،ملک کی ہر قوت آئین پاکستان کے تابع ہے، آگے بڑھ کر کہتا ہوں اگر کوئی قوت آئین کے تابع نہیں تو وہ غدار ہے۔جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت کا آغا ز کیا تو ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں گئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نے انہیں بلایا تھا۔جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے آبزرویشن دی کہ اٹارنی جنرل کا ای سی سی سے کیا تعلق ہے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل عدالت میں آنے کی تیاری کررہے تھے تاہم وزیر اعظم نے انہیں طلب کر لیا