وزیراعظم عمران خان 28نومبر کو کرتارپورہ راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپورہ راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، پاکستان بھارت کو کرتارپورہ راہداری کھولنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کوکرتارپورہ راہداری کھولنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے، بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپورہراہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان 28نومبر کو کرتارپورہ راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھیںگے، پاکستان اس موقع پر سکھ برادری کو شرکت کےلئے خوش آمدید کہتا ہے۔