نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائےگا،اضافے کااطلاق کے الیکٹرک،لائف لائن،زرعی صارفین پرنہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرانے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ،نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائےگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔